تربت: بلیدہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے دو بھائی سمیت تین افراد جان بحق ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع پر علاقہ میں کہرام مچ گیا اور لوگوں پر سوگ چھا گیا۔ گزشتہ روز تحصیل بلیدہ کے علاقے میناز میں بجلی کی 1100کے وی کی تارٹوٹ کر قریبی آبادی کے ایک ٹرانسفارمر پر گرگئی جس سے کسی بڑی تباہی کے پیش نظر ایک مقامی شخص نے جا کر تار ہٹانے کی کوشش کی جسے بدقسمتی سے کرنٹ لگ گیا جس سے پاس کھڑے بھائی کو بچانے کی کوشش میں دوسرا بھائی بھی بجلی کی تیزرفتار برقی قوت کا نشانہ بن گیا اور دونوں بھائی گاؤں کو تباہی سے بچانے کی کوشش میں اپنی جان گنوا بیٹھے جبکہ بلیدہ کے علاقے سلو میں بھی ایک شخص بجلی سے چلنے والے ہیٹر سے پانی گرم کرتے وقت کرنٹ لگنے کے سبب فوت ہوگیا۔ بلیدہ میں تین افراد کے بجلی کی کرنٹ لگنے کے سبب جان بحق ہونے کی اطلاع پر کہرام مچ گیا اور لوگوں پر اس واقعہ کے سبب سوگ چھاگیا۔