|

وقتِ اشاعت :   March 25 – 2016

کوئٹہ: مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ نے بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی افسر کی گرفتاری پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملہ بھارت کے ساتھ اعلیٰ سطح پر اٹھایا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ بھارتی افسر کی گرفتاری کوئی چھوٹا معاملہ نہیں ہے۔بھارت کی جانب سے پاکستان میں گڑ بڑ کیلئے ایجنٹوں کو داخل کرنا افسوس ناک ہے۔ پاکستان نے پٹھان کوٹ واقعے اور اسکے بعد بھی انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔۔ہم انتہائی اعلیٰ سطح پر بھارت کے ساتھ یہ معاملہ اٹھائیں گے۔ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ بھارت کو پاکستان میں گڑبڑ پھیلانے کی کوششیں زیب نہیں دیتیں۔بھارت کے ساتھ یہ معاملہ دفتر خارجہ کی سطح پر اٹھایا جائے گا۔قومی سلامتی کے مشیر نے بتایا کہ وہ بھارتی ہم منصب سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں۔