|

وقتِ اشاعت :   March 27 – 2016

چاغی : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکر ٹری جنرل و ڈپٹی چیرمین سینٹ آف پاکستان مولا نا عبد الغفو ر حیدری ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق سینٹر حافظ حسین آحمد ،صوبائی امیر مولوی فیض محمد ،صوبائی سیکرٹری جنرل ملک سکندرخان ایڈوکیٹ ،ضلعی امیر چاغی مولوی محمد عالم محمد حسنی ،مولوی علی محمد محمد حسنی خطیب جامع عربیہ اسلامیہ دار الھد یٰ چاغی تحصیل میں جلسہ تقریب ختم بخاری شریف دستار فضیلت ،فضلا،و حفاظ و تقسیم اسناد کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔بلوچستان کا مسلہ حقوق کا ہے سابق قوم پرست وزیر اعلیٰ نے بلوچستان کو ترقی دینے کا دعویٰ کیا مگر زمین پر کچھ نظر نہیں آتی ہے ۔تمام بلوچ علا قے پسماندگی کی زندگی گزار نے پر مجبور ہے چاغی کے نام سے تحصیل چاغی کے بازار میں سڑکیں تو دور کی بات ہے تین سال قبل گرڈ اسٹیشن پہنچنے کے باوجود لوگوں کو بجلی کی فراہمی یقینی نہیں ہوا ہے ۔اہٹمی دھماکوں کا شہر چاغی اور اسکے باسی زندگی کی تمام بنیادی ضروریات سے محروم ہے ۔انہوں نے کہا سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے این ٹی ایس کے نام پر میرٹ کا دھجیاں اڑا دیا ۔انہوں نے کہا بلو چ قوم کے کلچر میں خواتین کا احترام اور حقوق شامل ہے چاغی کے باشعور عوام حقوق نسواں جیسے مغربی کلچر کو پاکستان میں نافظ کرنے کو یکسر مسترد کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا اس ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے آئین کو پامال ۔اور لال مسجد ،اور نواب اکبر خان بگٹی کے قاتل مشرف کو نواز حکومت ملک سے باہر بھجوا دیا ۔جب بھی اس طر ح کے بڑے لوگ قانون کو پامال کرتے ہیں تو چھوٹے لوگ قانون کو ہاتھ میں لینے پر مجبور ہوجا تے ہیں ۔انہوں نے کہا بلوچستان میں راہ کے ایجنٹوں کی گرفتاری کے باوجود نواز شریف اور نریندر مودی کا کاروبار اور نریندر مودوی کو بغیر ویزہ کے پاکستان آمد قابل مزمت ہے ۔مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا افسوس اس بات کی ہے کوئٹہ سے لیکر چاغی تک سڑک انتہائی خستہ حال ہے اہٹمی دھماکہ کا سرزمین چاغی مختلف مسائل کا شکار ہے مقامی نمائندہ عوامی مسائلوں کو حل کرنے میں ناکام نظر آتا ہے ۔چاغی کے بنیادی مسائلوں کے لیے سینٹ میں آواز اٹھالونگا ۔انہوں نے کہا جمعیت علماء اسلام کا دامن کرپشن سے پاک ہے ۔انہوں نے کہا مدارس امن اور اسلام کا درس دیتا ہے مدارسوں سے فارغ شدہ لوگ بھی ملک وزیر مشیر ہے مگر آج تک انکو نیب سے کوئی خطرہ نہیں ہے مگر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے اراکین اور وزیر مشیر آکسفورڈ اور اعلیٰ یونیورسٹی اداروں سے فارغ ہوئے ہے مگر نیب سے خوفزدہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا موجودہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کو کارکردگی دکھانے موقع ہے ۔امید ہے وہ بلوچستان کے بلوچ علاقوں کے مسائلوں کو حل کرنے کے لیے اہم کرداد اداکرینگے ۔انہوں نے کہا حقوق نسواں بل بے حیائی پھیلانے کے سوا کچھ نہیں ہے مغرب کی تہذیب کو مسلمانوں پر نافذ کرنے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اسے مسترد کر دیا ہے ۔