حیم یار خان/بہاو لپور : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں پارلیمنٹ ‘عدلیہ اور میڈیا ربڑ سٹمپ ہیں ‘پنجاب میں جمہو ریت نہیں آمر یت ہے اور ملک میں تخت لاہور کی نہیں اصل جمہوریت چاہئے‘ ہم نے تین سال پنجاب میں ہنی مون پیریڈ دیا کوئی اپوزیشن نہیں کی‘ حیران ہوں نواز شریف اور شہباز شریف میری ایک تقریر برداشت نہیں کرسکے‘ہم آمروں کیخلاف لڑتے ہیں جبکہ (ن) لیگ آمروں سے ڈیل کرتی ہے ‘بے نظیر بھٹو شہید کی آواز کو دنیا کی طاقت نہیں دبا سکتی ‘پیپلزپارٹی کو جنوبی پنجاب سمیت پورے ملک میں مضبوط کیا جائیگا۔ وہ اتوارکے روز جمال الدین والی میں مخدوم احمد محمودکی رہائش گاہ پر نو منتخب چےئر مین اور وائس چےئر مینوں سے خطاب اوربہا ولپو ر میں ذکاء اشرف کی جانب سے منعقدہ تقر یب سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ سید یوسف رضاگیلانی ‘مخدوم احمد محمودسمیت پیپلزپارٹی کے دیگر قائدین بھی موجود تھے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم سمجھتے رہے کہ ملک میں جمہوریت قائم ہو چکی ہے مگر پنجاب میں آکر پتہ لگتا ہے کہ یہاں تخت لاہور نے جمہو ریت کے نام پر آمر یت قائم ہے مگر ہم ملک میں حقیقی جمہو ریت قائم کر یں گے آج ملک میں پارلیمنٹ اور عدلیہ کیساتھ میڈیا بھی ربڑ سٹمپ ہے جسکے خلاف پیپلزپارٹی آواز بلند کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی تاریخ گواہ ہے کہ ملک میں جمہو ریت اور عوام کے حقوق کیلئے جانوں کے نذرانے دیتے ہیں اور ہمیشہ غر یبو ں کی بات کرتے ہیں مگر جنوبی پنجاب کے عوام کو (ن) لیگ کی حکومت انکا حق دینے کی بجائے ان سے حق چھین رہی ہے اور جنوبی پنجاب میں عوام کا صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہو لتیں میسر نہیں بلکہ جنوبی پنجاب کے فنڈز میٹرو ٹرین کیلئے لاہور میں خرچ کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تخت لاہور نے رحیم یار خان میں پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ چھین لیا‘پیپلز پارٹی کے جلسے کو ناکام بنانے کے لئے پنجاب حکومت کی طرف سے کئی ہتھکنڈے استعمال کئے گئے۔ ہمارے سا?نڈ سسٹم خراب کرائے گئے‘جلسے کے دوران بار بار بجلی بند کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان عوام کے ساتھ رابطے میں رہیں عوامی طاقت سے جمہوریت حاصل کریں گے‘ جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی کی اکثریت موجود ہے ہم نے تین سال پنجاب میں ہنی مون پیریڈ دیا کوئی اپوزیشن نہیں کی‘ حیران ہوں نواز شریف اور شہباز شریف میری ایک تقریر برداشت نہیں کرسکے۔ تخت لاہور کی آمریت کسی صورت قبول نہیں‘ سندھ میں اپوزیشن ایک بھی نشست ہم سے جیت نہیں سکی قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی بھرپور نمائندگی نہیں اس لئے زیادہ محنت کرنا ہوگی۔