تربت: بلوچ قوم پرست سیاسی اتحاد کی اپیل پر 27مارچ کو ضلع کیچ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند رہیں، سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی سخت گشت۔ 27مارچ کے موقع پر بی این ایف کی جانب سے دی گئی ہڑتال کی اپیل پر تربت میں اتوار کے روز مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی جس سے شہر کی تمام دکانیں، مارکیٹ، ہوٹلیں اور چائے خانے بند رہے۔ سیکیورٹی فورس کی جانب سے ہڑتال سے ایک دن قبل دکانیں بند نہ کرنے کی ہدایت کے باعث دور دراز علاقوں سے لوگوں کی بڑی تعداد شہر آئی تھی مگر ہڑتال کی وجہ سے انہیں سخت مایوسی ہوئی۔
کیچ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند رہیں
وقتِ اشاعت : March 28 – 2016