خضدار : نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر و سابق سینیٹر میر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ ماں ایک تعلیم یافتہ نسل کو ہی جنم دے سکتی ہے ہم شعور اورترقی کے منازل اس وقت طے کر سکیں گے جب ہم بچیوں کی تعلیم کو اول حیثیت دیں گے ،بڑے بڑے دعوؤں کے باوجود ہمارے معاشرے نے عورت کو حقوق نہیں دے سکی ،تعلیم ہی وہ واحد ہتھیار ہے جو نہ صرف کامیابی کی ضمانت دیتی ہے بلکہ تخریبی زہن رکھنے والوں کا محاسبہ کر سکتی ہے تعلیم وہ واحد ہتھیار ہے جس کے زریعے ہم اپنے حقوق حاصل کر سکیں گے ان خیالا ت کا ظہار انہوں نے جشن جھالاوان کے سلسلے میں آل خضدار انٹر سکولز تقریری مقابلے میں مہمان خاص کی حیثیت سے خطاب کر تے ہوئے کیا تقریب سے شہید بینظر بھٹو وومن سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر جہاں آرا تبسم ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمل ) خضدار فریدہ ملک اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریری مقابلے میںآکسفورڈ انگلش لینگویچ سینٹر قرۃ العین نے پہلی،شاشان پبلک سکول کے سہرینہ نے دوسری اور پاک اسلامیک پبلک سکول کے عالیہ گل نے تیسری پوزیشن حاصل کی قبل ازیں مختلف تعلیمی اداروں کی طالبات نے ٹیبلو شو بھی پیش کئے تقریب سے مہمان خاص میر طاہر بزنجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے زریعے تخریبی ذہن رکھنے والوں کا محاسبہ کیا جا سکتا ہے جب تک ہم تعمیری ذہن تعلیم کے زریعے نہیں بنائیں گے اس وقت تک ہم نہ تعلیم یافتہ عورت پیدا کر سکیں گے اور نہ ہی مرد،علم ہم مسلمانوں کی میراث ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے تمام حقوق قلم اور تعلیم کے ہتھیار سے حاصل کر سکتے ہیں تقریب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمل) خضدار فریدہ مل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے 14 سو سال قبل عورت کو آزادی دی ہے اسلام سے پہلے بچی کو پیدا ہوتے ہی زندہ درگور کیا جاتا تھا جن جن اقوام نے ترقی کی ہے ان کی ترقی میں بنیادی کردار عورت کا ہی رہا ہے کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک ان کے عورتیں تعلیم یافتہ نہیں ہونگے ایک عورت کی تعلیم پورے معاشرے کی تعلیم ہے تقریب سے بے نظیر وومن سینٹر خضدار کے ڈپٹی ڈائریکٹر جہاں آرا تبسم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت مقابلہ کا وقت ہے عالمی و علاقائی چیلنجوں کا ہم صرف تعلیم کے زریعے مقابلہ کر سکتے ہیں تعلیم حاصل کرو چائیے تمیں چین تک جانا پڑے یہ بات صرف مردوں کے لئے نہیں بلکہ عورتوں کے لئے بھی ہے جب عورت تعلیم حاصل کرے گی تب جا کر معاشرہ تعلیم یافتہ ہو گا