|

وقتِ اشاعت :   March 31 – 2016

اوتھل:  حساس اداروں کی اہم کامیابی ،لسبیلہ کے ساحلی شہرگڈانی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنے والے کل بھوشن یادیو کا اہم کارندہ گرفتار،جس کی شناخت راکیش کمارکے نام سے ہوئی جوگزشتہ دوسالوں سے گڈانی میں اسکریپ کا کام کرتاتھااور اپنا نام صنوبر رکھاتھاتفصیلات کے مطابق پاکستانی حساس اداروں نے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے ساحلی علاقے گڈانی میں اہم کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ دنوں گرفتارکیے گئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کل بھوشن یادیو نیٹ ورک کے اہم رکن راکیش کمار کو گرفتارکرلیاذرائع نے اس حوالے سے بتایاہے کہ راکیش کمار گزشتہ دوسالوں سے گڈانی میں مقیم تھا اور وہاں پر شپ بریکنگ یارڈ میں اسکریپ کا کام کرتاتھاجہاں پر اس نے اپنا نام راکیش کمار کی بجائے صنوبر رکھ لیا تھا اور لوگ اسے صنوبر کے نام سے ہی پکارتے اور جانتے تھے ذرائع کے مطابق راکیش کمار بدامنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھا اور ہدایت دیتاتھا راکیش کمارکی گرفتاری اور تفتیش سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔