|

وقتِ اشاعت :   March 31 – 2016

ڈیرہ مراد جمالی: نیشنل پارٹی کے بانی و چیف آرگنائزر بزرگ سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچوں کے ساحل اور وسائل کو ہڑپ کرنے کیلئے دنیا کی نظریں بلوچستان اور گودار پر ہیں بلوچوں کی زخموں پر مرہم رکھنے کے دعویدار حکمرانوں نے دور آمریت سے زیادہ بلوچوں پر ظلم ڈھائے جا ر ہے ہیں صوبے سے نکلنے والے وسائل سے دوسرے صوبے مستفید ہو رہے ہیں لیکن بلوچ قوم اپنے ہی وسائل سے محروم ہیں اسٹیبشمنٹ کی بلوچ دشمن پالیسیوں سے بلوچ قوم مذید تباہ حالی کا شکار ہو رہے ہیں گوادر کو دینا کی جدید سی پورٹ بنانے والے حکمرانوں نے گوادر شہر کو پانی سے بھی محروم کر دیا ہے پاک چائنا راہداری پر بلوچستان کوٹرخایا جا رہا ہے راہداری منصوبہ صرف اور صرف پنجاب کیلئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی میں سید عبدالقادر شاہ کی جانب سے ٹی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عزیزبلوچ،سید مختیار شاہ،شاہد جمالی،یوسف بلوچ ،غلام مرتضیٰ شاہ اور صیفل لاشاری بھی موجود تھے ڈاکٹر حئی بلوچ نے کہا کہ بلوچوں کے ساتھ ناانصافی روز اول سے جاری ہیں اب بھی صوبے میں آمرانہ دور کی حالات جاری ہیں صوبے کے ووٹ لیکر نیشنل پارٹی کے ڈاکڑ مالک اور حاصل بزنجو نے بلوچ کاز کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا انہوں نے کہا کہ بلوچوں کو ہمیشہ اقتدار پرست قوتوں نے ہی نقصان پہچایا ہے صوبے کے وسائل پر دیگر صوبوں کے عوام عیش وعشرت کی زندگی بسر کر رہے ہیں لیکن صوبے کے وسائل کے مالک پتھر کے زامے کی زندگی گزار رہے ہیں جوکہ حکمرانوں کی بدنیتی کا اعلی مظہر ہے انہوں نے کہا کہ پاک چائنا راہداری پر بھی بلوچ قوم کے ساتھ دھوکہ کیا جا رہا ہے صوبے میں دورویہ روڈ کو کوریڈور کانام دینا اورقتصادی زون قائم نہ کرکے صرف اور صرف پنجاب کو سی پیک سے مستفید کرنا بلوچوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترداف ہے