|

وقتِ اشاعت :   April 1 – 2016

تربت :  تمپ سے اغواء ہونے والے ماسٹرمسعود جلیس ‘ماسٹرشوکت ودیگر مغویان کے اہل خانہ نے کہاہے کہ تمپ سے دو اسکول ٹیچر ماسٹرمسعود جلیس ‘ماسٹرشوکت سمیت 6افراد اٹھاکر لاپتہ کئے گئے ہیں ان کے خاندان کی خواتین نے ڈپٹی کمشنر کیچ کے دفترمیں ان کی رہائی کامطالبہ کیاہے ‘ تمپ سے آنے والی خواتین نے تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ماسٹرمسعود احمدجلیس کو21مارچ کی شب4بجے سیکورٹی فورسز نے انہیں گرفتار کیا ان کے ایک بیٹے کوبھی گرفتار کیاگیاجسے بعدمیں چھوڑ دیاگیا انہوں نے کہاکہ مسعود جلیس ایک بے گناہ شخص ہے ان کاکسی بھی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں وہ روزانہ اپنی ڈیوٹی پر اسکول جاتا ‘ ماسٹر شوکت ‘ ساجدعلی ‘ ملاممتاز ‘محراب کہور اور آصف شبیر کو گزشتہ دنوں فورسزنے اٹھایا ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے بیٹے بے گناہ اوربے قصور ہیں اگر وہ کسی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث ہوتے تووہ اپنے گھرمیں آرام سے نہ سوتے ‘انہوں نے کہاکہ تمپ میں روزانہ شب وروز فورسزکی بلاوجہ گشت وفائرنگ کی وجہ سے علاقہ خوف وہراس میں مبتلاہے اس لئے بہت سارے لوگ کراچی اور دبئی جانے پرمجبورہوئے ہیں ‘ خواتین نے کمانڈنٹ ایف سی ‘ڈپٹی کمشنر کیچ ‘ وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی کہ ان کی جلد رہائی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔