ڈھاڈر: سابق سینیٹر حاجی لشکری رئیسانی کی صدارت میں حلقہ این اے 267ضمنی الیکشن کے سلسلے میں مہر گڑھ میں گرینڈ جرگہ کا انعقاد۔این اے 267کے امیدوار پر نوابزادہ خالد خان مگسی متفقہ امیدوار نامزد۔سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد،نوابزادہ اسد اللہ رئیسانی،مومن کرد مسلم لیگ (ن) کے امیدوارنوابزادہ میر خالد مگسی کے حق میں دستبردار۔تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 267کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں گزشتہ روز سابق سینیٹرنوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی صدارت میں کچھی کم جھل مگسی گرینڈ جرگہ مہر گڑھ میں منعقد ہوا جس میں اراکین صوبائی اسمبلی میر محمد عاصم کرد گیلو ،میر ماجد ابڑو،اور دیگر قبائلی عمائیدین کی بڑی تعداد شریک تھے۔ باہمی صلاح مشورے کچھی جھل مگسی کے عوام کے وسیع تر مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد،نوابزادہ اسد اللہ خان رئیسانی،میر مومن کرد پاکستان مسلم لیگ (ن)کے نامزد امیدوار نوابزادہ میر خالد مگسی کی حمایت میں دستبردار ہو گئے اس موقع نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا کہ یہاں پر خاص طبقہ فکر کیلئے حکومتیں بنائی جاتے ہیں کچھی کے عوام مشترکہ فیصلوں کے ذریعے ظلم بربریت کے سیاست کو ختم کرنے کیلئے قمر بستہ ہوں عوام کے مفادات کے تحفظ اور صحیح فیصلے کرنے سے حلقہ میں خوشحالی کی لہر آئیگی ضمنی الیکشن میں ہم نے ایک ایسے شخص کی حمایت کی ہے جو نہ صرف امن پر ست ہے بلکہ خدا پرست بھی ہے صوبے میں امن کیلئے تمام قبائل کو ایک ساتھ ملکر سوچنا ہوگا تاکہ بلوچستان کے عوام کو پر امن اورترقی یافتہ بنانے کیلئے جو کوشیش کی جارہی ہیں انکو منزل مقصود تک پہنچایا جائے انہوں نے کہا کہ صوبے میں نفرت کے جو بیج بوئے گئے تھے جن کیلئے ذاتی مفادات کو پروان چڑھاکر عوام کی حقوق کی خلاف ورزی سب کے سامنے ہے اس طرح کے ہتھکنڈے بلوچستان کے عوام سے دور نہیں کر سکتے مخصوص ٹولہ آج بھی بلوچستان کے مفادات کے خلاف بر سرپیکار ہیں انہیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملیگا اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔