کوئٹہ: خضدار میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد مارے گئے۔ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں سڑک کنارے نصب پندرہ کلو وزنی بم برآمد کرلیا گیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق خضدار کی تحصیل وڈھ کے علاقے سارونہ میں ایف سی اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو دہشتگرد مارے گئے۔ ترجمان کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم لشکر بلوچستان سے تھا جن کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، تین میگزین اور گولیاں برآمد کی گئی۔ ادھر ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے مصری گوٹھ میں ایف سی اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کی اور سڑک کنارے نصب پندرہ کلو وزنی بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیا۔