|

وقتِ اشاعت :   April 3 – 2016

گوادر:  گورنر بلوچستان و منسٹری آف فنانس اینڈ کمیونیکیشن آف چائنا کے اعلیٰ حکام چائنا کے کمیونسٹ پارٹی کے سکریٹری و 60 رکنی اعلیٰ سطحی وفد کی استقبال کیلئے آج دو روزہ دورے پر گوادر پہنچ رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اور منسٹری آف فنانس اینڈ کمیونیکیشن آف چائنا کے اعلیٰ حکام آج دو روزہ دورے پر گوادر پہنچ رہے ہیں ،گورنر بلوچستان چائنا کے کمیونسٹ پارٹی (حکمران جماعت) کے سکریٹری سمیت 60 رکنی وفد کی استقبال کرے گا اور اعلیٰ سطحی وفد کے دورہ گوادر کے موقع پر کئے گئے انتظامات کا بھی جائزہ لے گا۔ وہ مختلف اداروں کے سربراہان کے ساتھ خصوصی اجلاس بھی کرینگے۔ جبکہ منسٹری آف فنانس اینڈ کمیونیکیشن آف چائنا کے اعلیٰ حکام چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی لمیٹیڈ کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے اور فری زون ایریا کے سنگ بنیاد کی تقریب کو حتمی شکل دینگے۔ دریں اثناء آئی جی پولیس بلوچستان احسان محبوب سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ہفتہ کے روز گوادر پہنچ گئے ۔ ڈی آئی جی پولیس مکران جعفر محمد زئی، ایس ایس پی گوادر برکت حسین کھوسہ اور دیگر پولیس افسران نے ان کا استقبال کیا اور انھیں پولیس کمپلیکس پہنچنے پر گوادر پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی۔