کوئٹہ: کوئٹہ میں خاتون اور سبی میں نوجوان نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مسٹر کالونی سریاب روڈ کی رہائشی بیس سالہ (پ ) نے زہریلی دوا پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ لاش بولان میڈیکل اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ خودکشی کی وجہ گھریلو تنازعہ بتایا جاتا ہے۔ اسی طرح سبی کے علاقے الہٰ آبادمیں ظہور احمدنامی16 سالہ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال سبی پہنچا یا۔ضروری کارروائی کے بعد ،لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا ۔ خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔