کوئٹہ: ڈیرہ بگٹی میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناکر بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔ ایف سی ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے کرموں نالہ میں ایف سی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ اس دوران زیر زمین چھاپایا گیادھماکا خیز مواد ، ڈیٹونیٹر اور بم بنانے والے آلات برآمد کئے گئے ۔ چار تھیلیوں میں چھپایا گیا دھماکا خیز کی مقدار بیس کلو گرام بتائی گئی ہے۔ایف سی ذرائع کے مطابق یہ دھماکا خیز مواد کالعدم تنظیم دہشتگرد ی کی کارروائیوں کیلئے استعمال کرنا چاہتی تھی۔