کوئٹہ: سبی میں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے ریلوے اسٹیشن میں گھس کر ریزوریشن آفس سے لاکھوں روپے لوٹ لئے۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو نقاب پوش مسلح ڈاکو سبی ریلوے اسٹیشن پر واقع ریزوریشن آفس میں داخل ہوئے اور عملے کو یرغمال بنالیا۔ ڈاکوؤں نے ریزوریشن آفس میں ٹکٹس کی فروخت سے حاصل ہونے والے بارہ لاکھ روپے سے زائد کی نقدی لوٹ لی اور فرار ہوگئے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ ریلوے اسٹیشن سے چند قدم کے فاصلے پر ریلوے پولیس ، اسپیشل برانچ پولیس دفتر اور ایف سی سی کی چوکی قائم ہے اور س کے باوجود ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔