اوستہ محمد: سابقہ وفاقی وزیر صوبائی چیف آرگنائزرپی ٹی آئی سردار یار محمد خان رندنے اوستہ محمد رند ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گڑھی خیرو سندھ میں بے گناہ انسانی جانوں کا ضائع ہوا ہے جس کی میں بھر پور مذمت کرتا ہوں لیکن سندھ میں فریال ٹالپور ایم این اے ، ایم پی ایزسندھ پولیس کے زریعے علاقے میں خوف و دہشت قائم کر کے سیا سی بنیادوں پر رند برادری کے قبائل افسران علاقے کے چئیرمین کونسلران پر جھوٹے مقدمات درج کر کے ان کو گرفتار کیا گیا حالانکہ ان میں این اے 267کے سابق امیدوار عبدالرحیم رند بھی شامل ہے جنھوں نے سابقہ الیکشن میں 51ہزار ووٹ لئے آصف علی زرداری نے سندھ میں پولیس کو اپنا غلام بنا رکھا ہے انھوں نے کہا کہ زرداری صاحب اقتدر آنی جانی چیز ہے میں ان کو بتا نا چاہتا ہوں میرے قبائل پر اتناظلم کریں جتنا بعد میں برداشت کر سکیں حکمرانوں کی کرپشن کے نئے قصے عوام کے سامنے آچکے ہیں پانامہ پیپرز کی دستاوزات سے پی ٹی آئی کا موقف واضع ہوچکا ہے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن)نے عوامی وسائل کو بے دردی سے لوٹا ہے سردار یارمحمد خان رند نے کہا کہ بہت جلد اس ملک کے عوام کو زرداری نواز ٹولے سے نجات دلائیں گے کیونکہ لوگ عمران خان کی قیادت میں تبدیلی چاہتے ہیں میں میڈیا کو توسط سے سندھ حکومت کو واضع کرنا چاہتا ہوں کہ گڑھی خیرو سندھ میں ناجائز گرفتاررند قبائل کو فل فوررہا کیا جائے ورنہ ہم عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے سندھ بلوچستان کی قومی شاہراہ کو بند کر دیں گے جس کی تمام تر زمہ داری حکومت پر عائد ہوگی پریس کانفرنس کے دوران رند قبائل اور پی ٹی آئی کے ورکر کثیر تعداد میں موجود تھے ۔