|

وقتِ اشاعت :   April 10 – 2016

قطر: امریکہ نے تاریخ میں پہلی بار بی 52بمبار طیارے خلیجی ملک قطر میں پہنچا دیئے ہیں اور امریکی حکام نے ان کی تعداد نہیں بتائی ، مگر امریکی مرکزی کمان نے یہ اعلان کیا ہے کہ بی 52بمبار طیارے داعش کیخلاف جنگ میں عراق اور شام میں استعمال ہوں گے، یہ بمبار طیارے طویل فاصلے طے کرنے والے ہیں،1991میں عراق کیخلاف جنگ میں یہ طیارے مشرق بعید سے اڑتے تھے اور عراق پر بمباری کرتے تھے ، داعش کے علاوہ خطے کی سلامتی کیلئے بھی یہ طیارے استعمال ہوں گے، ایک امریکی فوجی جنرل نے اس کی تصدیق کی ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان نے اس کی تصدیق کی ہے کہ بی 52بمبار طیارے قطر پہنچ چکے ہیں مگر ان کی تعداد نہیں بتائی گئی ، یہ بڑے طیارے کسی بھی حصے میں بھاری اسلحہ پہنچانے کے علاوہ مخصوص ٹارگٹ پر حملے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں