|

وقتِ اشاعت :   April 10 – 2016

کوئٹہ :  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ وفاقی محکموں میں ماضی میں بھی بلوچستان کے کوٹہ میں عملدرآمد نہیں کیا گیا اور اب بھی ایف آئی اے ‘ سوئی سدرن ‘ نادرن ‘ پی پی ایل ‘ این ایچ اے ‘ کسٹم سمیت دیگر وفاقی اداروں میں بلوچستان کے کوٹے پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کے غیور عوام کو ان محکموں میں زیادہ سے زیادہ روزگار فراہم کرنے کی جہد کی جائے انہوں نے کہا کہ بلوچستان جو پہلے سے ہی پسماندگی ‘ معاشی تنگ دستی کا شکار ہے اور زرعی حوالے سے بھی حالیہ چند سالوں سے خشک سالی کے باعث تباہی کے دہانے جا پہنچا ہے صوبے میں صنعتیں نہ ہونے کے برابر ہیں اکسیویں صدی میں بلوچستان کے نوجوان آج بھی بے روزگاری ‘ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکے ہیں ہونا تو یہ چاہئے کہ مرکزی محکموں میں بلوچستان کے کوٹے میں اضافے کے ساتھ ساتھ عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے حکمرانوں کو بھی چاہئے کہ بلوچستان کے عوام اس وقت قرب سے گزار رہے ہیں نوجوان اعلیٰ تعلیم تو حاصل کر رہے ہیں لیکن انہیں روزگار فراہم نہیں کیا جا رہا حکومت روزگار دینے کیلئے اقدامات کرے بی این پی عوام کے امنگوں کی ترجمان سیاسی جماعت ہے حقیقی حوالے سے عوام کے احساسات ‘ جذبات کی ترجمان قومی جماعت ہے جو عوام کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اور بلوچستان کے جملہ مسائل کے حوالے سے کوشش ہے کہ ہر فورم پر بلوچستان کے عوام کے مسائل ‘ مصائب کو اجاگر کریں اس حوالے سے واضح پالیسی ہے کہ ہم بلوچستان کے اجتماعی مفادات پر سودا بازی نہیں کریں گے ماضی میں نوجوانوں سمیت ہر طبقہ فکر کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا گیا اب ان ناانصافیوں اور محرومیوں کو ختم کرنے کیلئے بلوچستان کے نوجوانوں کو وفاقی محکموں میں ترجیحی بنیادوں پر تعیناتی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے بیورو کریسی جو بلوچستان کے معاشی پسماندگی کو اب بھی سمجھنے سے قاصر ہے بلوچستان کے کوٹے میں اگر چند افراد بھرتی بھی ہوئے تو وہ بھی جعلی لوکل ‘ ڈومیسائل سے بھرتی ہوئے جس سے کئی مسائل جنم لے رہے ہیں بلوچستان کے عوام کے حقوق پر کھلم کھلا ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے قومی اجتماعی حقوق کے حصول کیلئے کوشاں رہیں گے ہماری کوشش ہے کہ ہم ان مسائل کو پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر اجاگر کریں تاکہ بلوچستان کے عوام کو کچھ ریلیف مل سکے بلوچستان کے نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر روزگار کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے –