|

وقتِ اشاعت :   April 12 – 2016

تہران: روس نے ایس ایس 300میزائل کی پہلی کھیپ ایران کے حوالے کر دی، اس کی تصدیق حکومت ایران کے ترجمان نے اپنے معمول کے بریفنگ میں اخباری نمائندوں کے سامنے تہران میں کیا یہ میزائل بیک وقت کئی ایک ہوائی جہازوں اور میزائل کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں یہ 150کلو میٹر یا 90میل کی دوری تک وار کر سکتے ہیں، روس اور ایران کے درمیان معاہدے کے بعد اسرائیل میں اس پر ہلچل مچ گئی تھی جہاں حکومت کاکہنا ہے کہ ایران اسرائیل کو تباہ کرناچاہتاہے، ایرانی حکومت کے مرکزی ترجمان حسین جابر انصاری نے اعلان کیا کہ ایس ایس 300میزائل کی پہلی کھیپ ایران پہنچ گئی ہے اور ایرانی حکومت نے اس کووصول کر لیا ہے، روس نے مغربی ممالک کے دباؤ کے تحت میزائل کے معاہدے کو یک طرفہ طور پر منسوخ کردیاتھا، لیکن 2015میں صدر پوٹن نے یہ معاہدہ بحال کر دیا ، خصوصاً دنیا کی پانچ بڑی طاقتوں اور ایران کے درمیان معاہدے کے بعد اور اب اس پر عملدرآمد شروع کردیا ہے