سراوان(ایرانی بلوچستان): ایران انقلابی گارڈ نے ایرانی بلوچستان کے علاقے سراوان پر بڑے پیمانے پر جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا یہ جنگی شقیں منگل کی صبح شروع ہوئیں اور تین دنوں تک جاری رہے گی ان تمام جنگی مشقوں کی نگرانی ایران کے دس جاسوس طیارے یا ڈرون ان کی نگرانی کریں گے ڈرون طیارے بغیر کسی پائلٹ کے پرواز کریں گے ان میں بعض ایسے ڈرون طیارے ہیں جو ایران پہلی بار استعمال میں لا رہا ہے یہ طیارے جاسوسی کے علاوہ حملہ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں انقلابی گارڈ کے کمانڈر محمد پاکپور نے کہا ہے کہ یہ جنگی مشقیں تین دن تک جاری رہیں گی اور مشقوں کا دائرہ صوبہ کرمان‘جنوبی خراسان اور ہرمزگان ہوں گے ایران حالیہ دور میں جنگی مشقیں کرتا آ رہا ہے تاکہ وہ اپنی دفاعی صلاحیت کا اندازہ لگا سکے گزشتہ 8مارچ کو ایران نے ایک بلاسٹک میزائل کا تجربہ ایک غار سے کیاتھا جو کامیاب رہا ایران نے اعلان کیا ہے کہ یہ جنگی مشقیں کسی بھی پڑوسی ملک کیلئے خطرے کا باعث نہیں ہے اس کا مقصد صرف اپنی دفاعی صلاحیت کا اندازہ کرنا ہے۔