گوادر: گوادر۔ نیشنل پارٹی ضلع گوادر کی کا بینہ تحلیل کر دی گئی۔ اکرم رمضان ضلعی آ رگنائزر اور محسن بھٹو ڈپٹی آ رگنا ئز ر منتخب۔ تین ماہ کے بعد ضلع کنو نشن منعقد کیا جا ئے گا۔ نیشنل پارٹی بلوچستان کی اساس ترجمان ہے ۔ پارٹی رہنماء اور کا رکنان تنظیم کاری پر توجہ دیں۔ سابقہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا اجلا س سے خطاب۔ نیشنل پارٹی ضلع گوادر کی سینئر باڑی اجلاس گزشتہ روز یہاں گوادر میں پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابقہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیمی امور پر سیر حاصل بحث کیا گیا جس کے بعد نیشنل پارٹی ضلع گوادر کی بابینہ تحلیل کر کے ایک آرگنائزنگ باڑی تشکیل دے گئی جس کے مطابق اکرم رمضان کو ضلع آ رگنائز ر اور محسن بھٹو کو ڈپٹی آ رگنائزر منتخب کیا گیا۔ اجلا س سے خطاب کر تے ہوئے سابقہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک فکری اور نظریہ کا نام ہے جس کے تہیں جد و جہد میں مصروف عمل ہے یہی وجہ ہے کہ نیشنل پارٹی نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک بھر میں ایک ہمہ گیر سیاسی جماعت کے طور پر ابھر کر سامنے آ چکی ہے جو کا رکنوں کی بے لوث جد و جہد کا ثمرہے انہوں نے کہا کہ ضلع گوادر کی اہمیت اور احسا سیت بڑھ چکی ہے جس کے پیش نظر یہاں کے رہنماؤں اور کا رکنوں پر ذمہ داریاں بڑھ چکی ہیں ضلع گوادر کے پارٹی رہنماء اور کار کنان کو سیاسی جد و جہد کے حوالے سے بھر پور انہماک کامظا ہر ہ کرنا ہوگا اور پارٹی کے پروگرام کی تشہیر میں کو ئی کسر نہیں چھوڑ نے ہوگی انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک وژن کے تحت سیاست کر رہی ہے جس کا مقصد لوگوں کو شعور اور فکری طو ر پر با لیدہ بنا نا ہے نیشنل پارٹی ہی عوام کی نمائند ہ جماعت ہے نیشنل پارٹی نے اقتدار حاصل کر کے عوام کی بے لوث خدمت کی اور کئی اصلاحات نافذ کےئے جس کا آئندہ وقتوں میں دورس نتائج نکلیں گے انہوں نے پارٹی رہنماؤں اور کا رکنوں پر زور دیا کہ وہ تنظیم کاری پر بھر پورتوجہ دیں آ رگنائزنگ باڑی کو جو ٹاسک دیا گیا ہے وہ اس کوپورا کریں ۔ اجلاس میں نیشنل پارٹی کے سی سی ممبر واجہ ابوالحسن بلوچ، چےئر مین بلدیہ گوادر عابد رحیم سہرابی ،ضلع گوادر کے سینئر رہنماؤں اور تحصیل صدور نے شرکت کی۔