ژوب: جہاد کو قتال کہنے والے قرآن وسنت سے نا آشنا ہے، نام نہاد فلا سفر اور مفکر بن کے بد خواہوں کا اس تحریک پرکوئی اثر نہیں ہوگا افغان طالبان سے وی آئی پی گارڈ آف آرنر لینے والے آج جہاد کیخلاف لوگوں کو بزدلی کا درس دے رہے ہیں، پشتون قوم کے ٹھیکیداروں نے ڈیورنڈ لائن کا ٹھیکہ لیکر اقتصادی راہداری کے منصوبے پر وفاق کیساتھ بارگینگ کی ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے قائمقام امیر مولانا عبدالقادر لونی ،مولانا محمود الحسن قاسمی، مولانا عبدالستار کاکڑ ، عبدالمجید خان شیرانی ، ملک آمان اللہ ، مولوی عبدالرؤف ، حافظ حلیم شاہ، سوات کے امیر حفاظت اللہ ،شیرانی کے امیر مولوی نعمت اللہ اور عبدالقیوم شمشوزئی نے جے یو آئی نظریاتی ضلع ژوب کے زیراہتمام ایک عظیم الشان تحفظ نظریات کانفرنس سے اپنے خطاب میں کیا، قبل ازیں مرکزی اور صوبائی قائدین کا تاریخی جلوس کے ذریعے استعمال ہوا، کانفرنس میں سینکڑوں لوگوں نے مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہو کر جمعیت علماء اسلام نظریاتی میں شمولیت کااعلان کیا ، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جہاد ایک مقدس فریضہ ہے، جہاد ہی میں امت مسلمہ کے ننگ وناموس اور دین کی تحفظ پوشیدہ ہے جہاد کی تحریک کسی ظالم کے ظلم اور عادل کے عدل سے نہیں روک سکتاہے، انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی مجاہدین اسلام کی ہر محاذ پر کھلم کھلا جانی مالی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی، انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں نام نہاد پشتون اور بلوچ قوم کے ٹھیکیداروں نے اپنے قوموں کے حقوق کاسودا کیا، آج وہ نام نہاد پشتون قوم کے ٹھیکیداروں اور افغانستان کے نام پرسیاست کرنے والوں خصوصاً ڈیورنڈ لائن کو تسلیم نہ کرنے والوں نے خود ڈیورنڈ لائن کی کھدائی کا ٹھیکہ لیکر پشتون قوم کی وحدت اور یکجہتی کوپارہ پارہ کیا، جبکہ افغان طالبان نے اپنی دور اقتدار میں ڈیورنڈ لائن کو باوجود اس کے کہ ان پر بہت دباؤ ڈالا گیا ، انہوں نے اس کو تسلیم کرنے سے انکارکی لیکن ان نام نہاد قوم پرستوں نے ڈیورنڈ لائن اور اقتصادی راہداری کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی، لیکن قوم کو آج پتہ چل گیا کہ یہ قوتیں پشتونوں کے خیر خواہ نہیں بلکہ ان کے مفادات اور مراعات صرف اور صرف پنجاب کی خاطر ہے، آج صوبے میں کرپشن میں تاریخی ریکارڈ دیکھنے میں آیا، صوبائی حکومت مالی اور انتظامی بدعنوانیوں کا شکار ہے، صوبے کے بجٹ اکثر لیپس ہوجاتا ہے، اہل اورقابل افراد کونظر انداز کر کے ان کے حقوق پر دوسرے غیر اہل افراد کو نوازا جارہا ہے، صوبے کے تمام فنڈز صرف دو خاندانوں کی فلاح وبہبود پر خرچ ہورہے ہیں، صوبے میں صحت اور تعلیم کے نام پر اربوں روپے لوٹ لئے گئے ہیں جبکہ تمام ہسپتال اور سکول بغیر ٹیچرز اور ڈاکٹرز کے اللہ کے آسرے پر چل رہے ہیں، قوم آج اس سب سے بڑی غلطی پر افسوس کا اظہار کررہی ہیں کہ ہم نے کہاں سے ان قوم پرستوں کو اپنے آپ پر مسلط کیا آج وہ اس حقیقت کو دیکھ کرایک ایک کر کے مستعفی ہو رہے ہیں، کارکن ہر مشکل اور سخت کٹھن حالات میں تنظیمی اور فلسفے کے پرچار کو یقینی بنائیں اور گھر گھر تنظیمیں ایجنڈے کو پہنچائے، انشاء اللہ مستقبل جمعیت نظریاتی کا ہوگا، انضمامی حضرات کو اپنے عظیم تر غلطی کا احساس ہوگیا کہ ہمیں کس قربانی کا بکرا بنایاگیا، آج وہ ہمارے ساتھ دوبارہ شمولیت کے لئے رابطے کررہے ہیں اور اپنے کئے ہوئے عمل پر شر مندہ ہیں، آخر میں انہوں نے نئے شامل ہونے والے مختلف پارٹیوں کے سینکڑوں اراکین کو شمولیت پر مبارکباد دی اور انہیں تنظیم میں استقامت کے ساتھ فعالیت کاکردارادا کریں، جلسے کے اختتام پر قائدین کامیاب کانفرنس کے انعقاد پرضلع ژوب کے کارکنوں کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا