|

وقتِ اشاعت :   April 17 – 2016

خضدار: شہدائے انجیرہ کی تیسری برسی کے موقع پر صوبائی وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی و نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نواب محمد خان شاہوانی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواب زادہ میر سکندر خان زہری شہید اور اس کے ساتھیوں نے وطن اور ملک کے لئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا ہے بلوچستان میں گزشتہ چند سالوں کے دوران کہی بے گناہ لوگوں کو شہید کیا گیا ،اساتذہ اور ڈاکٹروں کی قتل عام کی گئی گزشتہ انتخابات میں گھر گھر جا کر لوگوں کو دھمکیاں دی کہ ووٹ ڈالنے نہیں جائیں مگر عوام نے انہیں مسترد کرتے ہوئے بڑی تعداد میں انتخابات میں حصہ لیاشہدائے زہری کی قربانیاں ہمیں لئے مشعل راہ ہے عسکری قیادت اور سیاسی قیادت کی کوششوں سے آج بلوچستان کے عوام کو امن نصیب ہوا ہم نواب ثناء اللہ خان زہری کو یقین دلاتے ہیں کہ ساراوان کی جانب سے بھر پور انداز میں ان کا ساتھ دیں گے اور یہ ملک ہم سب کی ملت ہے اس کو قائم و داہم رکھنے کے لئے خون کے آخری قطرہ دینے کو تیار ہیں۔