خضدار: شہدائے انجیرہ کی تیسری برسی کے موقع پر جلسے سے رکن قومی اسمبلی و نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار کمال خان بنگلزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی صوبے کی امن کو استحکام دینے کے لئے نواب ثناء اللہ خان زہری کے بھر پور ساتھ دے رہی ہے ہماری حکومت عسکری قیادت کی بدولت آج بلوچستان میں دہشت گرد تنا ہوتے جا رہے ہیں آج پہاڑوں پر جانے والے اکثریتی نوجوانوں کو یہ احساس ہو گیا ہے کہ ہم غلط ہاتھیوں کو کھیل رہے تھے انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچستان میں مذہبی دہشت گردی بھی ہو رہی ہے اس دہشت گردی کے خلاف بھی ہمیں صف آراء ہونا ہے جس طرح ہماری سیاسی و عسکری قیادت کی حکمت عملی سے دہشت گرد شہروں سے نکل گئے ہیں انہیں اسی طرح پہاڑو ں سے بھی نکال باہر کریں گے نواب ثناء اللہ خان زہری نہ صرف وزیر اعلیٰ بلوچستان ہے بلکہ وہ چیف آف جھالاوان ہے ہم اس جنگ میں ان کے ساتھ ہیں۔