|

وقتِ اشاعت :   April 19 – 2016

تربت:  بلوچستا ن اکیڈمی تربت کے وفد کی سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ سے ملاقات، اکیڈمی کے گرانٹ میں اضافہ اور مالی امور میں مدد پہنچانے کے لیئے کوششوں کی یقین دہانی کرادی۔ گزشتہ روز بلوچستان اکیڈمی تربت کے ایک وفد نے وائس چیئرمین مقبول ناصر کی سربراہی میں سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر مالک سے ان کی رہائش گاہ میں ملاقات کی اور ان سے اکیڈمی کے ادبی معا ملات سمیت سالانہ گرانٹ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مالی مشکلات بیان کیں وفد نے سابق وزیر اعلی سے اکیڈمی کے سالانہ گرانٹ میں اضافہ کرانے کے لیئے بھی مطالبہ کیا جبکہ اکیڈمی کے نشر و اشاعت اور دیگر ادبی و مالی معاملات پر بھی گفتگو کر کے مشکلات بیان کیں ۔ سابق وزیر اعلی ڈاکٹر مالک بلوچ نے اکیڈمی کی کارکردگی پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان اکیڈمی تربت میں ادبی معاملات کے ساتھ ساتھ علاقائی ثقافت کے حوالے سے نمایاں کردار کا حامل ہے شعبہ نشر و اشاعت کی جانب سے مختلف ادبی کتابوں کی اشا عت قابل زکر ہے جس کی حوصلہ افزائی ہمیشہ کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان اکیڈمی اور یہاں کا ادبی حلقہ اپنے قومی ذمہ داریوں سے مکمل آگاہ ہے اس لیئے اکیڈمی کے مالی معاملات کو بہتر بنانے کے لیئے وہ سالانہ گرانٹ کو پانچ لاکھ سے 20لاکھ تک بڑھانے اور ساتھ میں دیگر مالی امور بہتر بنانے کے لیئے کوشش کرینگے ۔ اکیڈمی کے وفد میں معروف شاعر ارشاد پرواز ، سلیم ہمراز ،جمال پیر محمد، ناصر بشیر اور دیگر شامل تھے۔