تربت: صوبائی اسمبلی حلقہPB-50کیچIIIسے نومنتخب ایم پی اے حاجی میر اکبر آسکانی نے کہاہے کہ پچھلے چند سالوں میں یہ تیسری دفعہ الیکشن ہوئے ہیں اورہربارہم ہی کامیاب اور سرخرو ہوئے مگر حسب سابق اس باربھی سابقہ تنخواہ پر کام کرنے والی شکست خوردہ فاشسٹ پارٹی الزام تراشی پر اترآئی ہے ‘بلوچستان کی سب سے بڑی عوامی جماعت کے دعویداروں کو حالیہ ری پولنگ میں صرف اور صرف 12نصیب ہوئے جو عوام کے اندر ان کی گرتی ہوئی ساکھ کامنہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہاکہ پولنگ اسٹیشنوں مذکورہ پارٹی کے5‘5رکنی پارٹی ورکرکمیٹی اورہرپولنگ اسٹیشن پر 2‘2پولنگ ایجنٹ اور ایک ایک اسپیشل ڈیوٹی مجسٹریٹ موجودتھے جو ان کے امیدوار کے زرخرید رشتہ دار اور ڈی سی کیچ کے تعینات کردہ تھے ‘انہوں نے کہاکہ ڈی سی کیچ نے اپنے اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے محکمہ تعلیم وصحت کے افسران ‘اساتذہ وڈاکٹروں کو ڈیوٹی مجسٹریٹ لگایا جوسراسر الیکشن رولز اور قواعد وضوابط کی مکمل خلاف ورزی ہے ‘پولنگ کے عمل کوروکنے کیلئے بھرپور مداخلت کی گئی جسے عوامی قوت سے ناکام بنایاگیا ‘ ڈسٹرکٹ چےئرمین نے بھی اپنے اختیارات کاناجائز استعمال کرکے پولنگ اسٹیشن پر تعینات سرکاری ڈیوٹی پرمامور پریزائیڈنگ افیسر کو گھسیٹا اور گریباں پھاڑدیاہے اور اس کے سرکاری ڈیوٹی میں مکمل طورپر مداخلت کی جوکارسرکار میں مداخلت کے زمرے میں آتاہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ان تمام منفی حربوں وہتھکنڈوں کے باوجود اس مرتبہ مند کے غیورعوام نے جرات کامظاہرہ کرکے جمہوری عمل میں بھرپور حصہ لیا اور لوگ اپنے گھروں سے نکل کر پولنگ اسٹیشن میں آئے اور اپنی حق رائے دہی کابھرپور استعمال کیا ‘ انہوں نے کہاکہ تیسری بار حلقہ کے عوام نے مجھ سے اپنی والہانہ عقیدت اور اعتماد کااظہارہے لیکن آج ایک بارپھر فاشسٹ پارٹی پھر اپنی پرانی راگ الاپنے میں مصروف ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے ‘ انہوں نے کہاکہ ہرشخص یہ اندازہ خودلگاسکتاہے کہ پانچ پولنگ اسٹیشنوں پر12ووٹ حاصل کرنے والا کس منہ سے دھاندلی کاالزام لگاسکتے ہیں حالانکہ ان کے لوگ خود ان کے ورکرز اورسیکورٹی پرمامور اہلکار اور اداروں کے لوگ ڈیوٹی پرتعینات مجسٹریٹ ‘اے سی ‘تحصیلدار اور دوسرے چشم دید گواہ موجودتھے ان کی موجودگی میں لوگ گھروں سے نکل کر پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالنے کیلئے آئے جو علاقے کیلئے نیک شگون ہے ‘ انہوں نے کہاکہ میری کامیابی کاسہرا ہمارے کارکنوں ‘ہمدردوں ‘دوستوں اور حلقہ کے عوام کے سرہے اوردوسری طرف ہم علاقہ میں پرامن الیکشن ماحول بنانے کیلئے سیکورٹی فورسز کے کردار کوبھرپور سراہتے ہیں اور انہیں امن وامان اوربہترماحول میسرکرنے پرمبارکباددیتے ہیں۔