سبی: حاجی شہر میں ہندوؤں کی مذہبی عبادت گاہ میں چوری کی واردات ،نامعلوم چورمقدس کتابیں اور نقدی لے اڑئے،ہندو کمیونٹی نے بلوچستان کے بیشتر شہروں میں احتجاجاً کاروبار بند کردیا،ہندو کمیونٹی سراپاء احتجاج بن گئی،ایم پی ائے میر عاصم کرد گیلو،نوابزادہ شیر محمد خان شاہوانی،میر فرید رئیسانی،نوابزادہ شاہ دین شاہوانی پاکستان تحریک انصاف کے ملک عبدالسلام شاہوانی ،ڈاکٹر عبدالرحمان شاہوانی و دیگر ہندو کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کے لیے حاجی شہر پہنچ گئے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت،تفصیلات کے مطابق حاجی شہر میں ہندوؤں کی مذہبی عبادت گاہ مندر سے نامعلوم چور رات کی تاریکی میں مندر کے تالے توڑ کر مندر میں موجود چندہ بکس سے مبلغ پچاس ہزار روپے نقدی اور مذہبی مقدس کتاب گروگرنت لے کر فرار ہوگئے ،ہندو کمیونٹی کے لوگ اعلیٰ الصبح جب مندر میں عبادت کے لیے گئے تو مندر کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور ہندو مذہب کی تاریخی و مذہبی کتاب گروگرنت سمیت دیگر مذہبی کتابیں ا ور نقدی غائب تھے چوری کی خبر حاجی شہر سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی،چوری کی واردات کی اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حبیب الرحمن کاکڑ،تحصیلدار بالا ناڑی میر کامران رئیسانی لیویز نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ،جہاں پرلیویز انتظامیہ نے موقع کا جائزہ لیا اور نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے ،دریں اثناء مندر میں چوری کی واردات کے بعد ہندو کمیونٹی سراپاء احتجاج بن گئی اور صوبے کے بیشتر شہروں ،دالبندین،حاجی شہر،نوشکی،بھاگ،سنی،بختیار آباد ڈومکی،ڈھاڈر ،ڈیرہ مراد جمالی،ڈیرہ اللہ یار میں ہندو کمیونٹی نے اپنا کاروبار بند کرکے حاجی شہر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں اور سوگ میں ہندو کمیونٹی نے اپنا کاروبار مکمل طور پر بند رکھا اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے مکھی پریتم داس کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیاگیا جبکہ ہندو کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کے لیے رکن صوبائی اسمبلی میر عاصم کرد گیلو،میر فرید رئیسانی،نوابزادہ شیر محمد شاہوانی،میر تاج محمد رئیسانی،نوابزادہ شاہ دین خان شاہوانی،پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر عبدالرحمن شاہوانی،ملک سلام شاہوانی سمیت دیگرسیاسی و قبائلی عمائدین بھی حاجی شہر مندر میں پہنچ گئے جنہوں نے ہندو کمیونٹی کے ساتھ ہونے والے افسوسناک واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملوث عناصر کو گرفتار کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کامطالبہ کیا ہے،اس موقع پر ہندو کمیونٹی کے رہنماء چوہدری تارا چند،مکھی درشن لعل،چوہدری گیلارام،چوہدری گھنشام داس ،چوہدری پورن داس،مکھی سدھام ند،چوہدری جے رام داس،سیٹھ دیوان چند،سیٹھ سیوارام ڈاکٹر سدھام چند و یگر بھی موجود تھے۔