|

وقتِ اشاعت :   April 22 – 2016

بھاگ : نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام حلقہ این اے 267 کے الیکشن مہم کے سلسلے میں نواب زادہ میر خالد خان مگسی کی حمایت میں بہت بڑے انتخابی جلسے کا چھلگری ہاوس بھاگ میں انعقاد کیا گیا جلسے میں این ا ے 267 کے نامزد امید واار خالد خان مگسی رکن صوبائی اسمبلی میر عاصم کردگیلو کے علاوہ نیشنل پارٹی کے اہم رہنماایم این اے سردار کمال خان بنگلزی صوبائی وزیر ایس ایند جی ڈی اے نواب محمد خان شاہوانی مرکزی سنٹرل ایگزیکٹو ممبر میراں بلوچ میر حاجی عطا محمد بنگلزی قباہلی رہنما میر بجار خان مغیری اس کے علاوہ قباہلی رہنماسر دار عبدلاللہ خان ابڑو بی ایس او کے رہنما وں کے علاوہ سیکڑوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی حلقہ این اے 267کے نامزد امیدوار نواب زادہ میر خالد خان مگسی نے خطاب کرتے ہوے کہا آج کے جلسے سے ثابت ہوگیا عوام نے عوامی اتحاد پینل کے حق میں اپنا فیصلہ دے دیا ہے انشااللہ 28 اپریل کو عوامی قوت سے میدان مار لیے گے اب ہمیں رزلٹ کا انتظار ہے انہوں نے کہا کے مذکورہ حلقے سے نیشنل پارٹی نے اپنا امیدوار دستبردار کر کے ہماری حمایت کی ہے ان کا میں تہی دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اس موقع پر نیشل پارٹی کے مرکزی رہنما سردار کمال خان بنگلزی نواب محمد خان شاہوانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوے کہا نیشنل پارٹی غیر مشروط طور پر مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار نواب زادہ میر خالد خان مگسی کی حمایت کچھی عوام کے مفاد میں کررہے ہیں عوام سے اپیل ہے کے وہ 28 اپریل کو شیر پر مہر لگا کر عوام دوستی کا ثبوت دیں اس موقع پر نواب زادہ میر خالد خان مگسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا الیکشن میں حصہ لینا عوامی مفاد کی خاطر ہے اور کچھی جھل مگسی کی عوام کوتنہا ہر گز نہیں چھوڑیں گے میرے حلقے کی عوام کے ساتھ میر ا اٹوٹ انگ رشتہ اور مضبوط ڈور ہے جو کسی صورت میں ٹوٹنے نہیں دینگے جسطرح پہلے بھی عوام نے ہمیں منتخب کر کے اپنے حقو ق کے حصول کیلئے پارلیمنٹ تک پہنچایا اسطرح ایک بار پھر عوام ہمار ا ساتھ دیں انہوں نے مزیدکہا کہ کامیابی کے بعد میر ی پہلی ترجیہح علاقے میں تعلیم صحت آبنوشی امن و امان کا قیام میرے فرائض میں شامل ہیں انہوں نے کہا عوام افواہوں پر کان ہر گز نہ دھرین کامیابی ہماری مقد ر ہے انشاء اللہ 28اپریل کا سورج کچھی کی عوام کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر وڈیرہ بشیر احمد چھلگری ،چنگیز بلوچ ،محمد اکبر بلوچ ،رفیق بلوچ،عبدالغنی بلوچ، جاموٹ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنماء حاجی الیاس کلواڑ فیاض جاموٹ،عطااللہ جاموٹ، امداد لطیف جاموٹ کے علاوہ ہندوں برادری اور بھاگ کے معتبرین قبائلی عمائدین نے اپنی بھر پور حمایت کا یقین دلایا اور آخر میں تمام مہمانوں کو گوٹھ چھلگری میں عشائیہ دیاگیا۔