|

وقتِ اشاعت :   April 22 – 2016

خضدار: خضدار ،تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی غیر حاضری روکنے اور انتظامی امور میں غفلت برتنے پر متعد د مڈل اور ہائی اسکولوں کے سربراہان معطل تحقیقاتی کمیٹی مقرر تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر خضدار سرمد سلیم اکمرم نے خضدار میں متعدد اسکولوں کا اچانک دورہ کیا دورے کے دوران تعلیمی اداروں کے سربراہان کی غفلت (اسا تذہ )کی غیر حاضری پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ سیکریٹری تعلیمات کو ارسال کردیے تھے جس کی روشنی میں سیکریٹری تعلیمات نے (غیر حاضر اسا تذہ ) کے خلاف فوری کارروائی کرنے اور اسکول انتظامیہ کی غفلت پر ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیئے ضلعی منتظم تعلیم کو ان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا سیکریٹری تعلیمات کی ہدایت پر عمل در آمد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خضدار نے مختلف تعلیمی اداروں کے ہیڈ ماسٹرز کو معطل کر دیا ، کسی بھی اسکول کا ٹیچرز غیر حاضرہاگا اس کے زمہ دار متعلقہ ہیڈ ماسٹر ہو گا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خضدار کا مختلف تعلیمی اداروں کے دورے کے بعد صحافیوں سے اظہار خیال تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر خضدار سرمد سلیم اکرم نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بازار کیمپس ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کھٹان ،گورنمنٹ بوائز مڈل سکول زیرینہ کھٹان ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خیر آباد اور گورنمنٹ گرلز سکول لزو کا دورہ کیا جہاں متعدد ٹیچرز غیر حاضر پائے گئے جس پر ڈپٹی کمشنر خضداار نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے غیر حاضر ٹیچروں کے متعلق سیکرٹری ایجوکیشن کوتحریری رپورٹ جاری کی ،اس صورتحال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر خضدار محمد زکریا شاہوانی نے حکام بالا کے حکم پر گورنمنٹ گرلز سکول ہائی اسکول بازار کیمپس کے ہیڈ مس مریم بلوچ ،گورنمنٹ ہائی سکول کھٹان کے ہیڈ ماسٹر علی احمد ،گورنمنٹ بوائز مڈل سکول زیرینہ کھٹان کے ہیڈ ماسٹر منیر احمد، گورنمنٹ گرلزہائی سکول خیر آوہ کی ہیڈ مس فرزانہ اور گورنمنٹ گرلز مڈل سکول لزو کے ہیڈ مس طاہرہ شاہ کو معطل کرکے خواتین اساتذہ کے لئے گورنمنٹ ایلمنٹری گرلز کالج کے پرنسپل غلام فاطمہ کو انکوائری آفیسر اور میل ٹیچروں کے لئے ڈی ڈی ای او ایجوکیشن زہری عبدالخالق زہری کو تحقیقاتی آفیسر مقرر کر دیا گیا ہے۔