سوراب: پولیس رویے خلاف تاجروں کا احتجاج بازار بند کر کے احتجاجی ریلی تفصیلات کے مطابق بازار پنچائیت اور تاجران نے سوراب بازار میں پولیس کے بھتہ خوری‘تجاوزات کے نام پر دکانداروں کو تنگ کرنے دکانداروں کا سامان لے جانے اور رشوت طلب کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بازار بند کر کے شٹر ڈاؤن ہڑتال کیا اور پولیس کے خلاف ریلی نکال کر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر انہوں نے میونسپل کمیٹی کے اہلکارون کے خلاف بھی شدید نعرہ بازی کی بازار پنچائیت کے رہنما چوہدری نبی بخش ریکی حاجی عبدالغفور ریکی حاجی غلام مصطفےٰ ریکی بشیر احمد گرگناڑی اور چیف عبدالمجید نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے ایس ایچ او اور اہل کاروں نے تاجروں کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دیا ہے بازار میں بھتہ خوری رشوت خوری کا بازار گرم ہے مختلف بہانوں سے تاجروں کا سامان اٹھا کر لے جایا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ میونسپل کمیٹی کے اہلکار بھی مکمل طور پر نا اہل ہیں اور ان کی نا اہلی کی وجہ سے علاقہ بے پرسان ہو کر رہ گیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس کے ایس ایچ او اور اس کے عملہ کو فوری طور پر تبادلہ کیا جائے تاہم بعد ازاں انہوں ڈی ایس پی سوراب عبدالصمد مینگل کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کیا۔