|

وقتِ اشاعت :   April 23 – 2016

دالبندین: ضلع چاغی میں افغان مہاجرین کی بڑھتی ہوئی آبادی مقامی لوگوں کیلئے وبال جان بن گئی تمام کاروبار پر مہاجرین کا قبضہ جبکہ مقامی شہری نان شبینہ کا محتاج وفاقی حکومت فوری طور پر افغان مہاجرین کے انخلاء کیلئے ٹھوس اقدام اٹھائیں تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع چاغی میں بھی افغان مہاجرین کی بڑھتی ہوئی آبادکاری سے مقامی لوگ سخت پریشان ہیں کیونکہ اس وقت ضلع کے تمام اہم کاروبار پر انہی کے گرفت ہے مہاجرین کی موجودگی سے دکانوں اور مکانات کے کرایوں میں بے حد اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے غریب لوگ کرایہ پر مکان حاصل نہیں کر سکتے اور نہ ہی دکانداری کر سکتے ہیں دوسری جانب افغان مہاجرین کی وجہ سے شہر میں منشیات کی عادی افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے کیونکہ مہاجرین افغانستان سے با آسانی منشیات پاکستان سمگلنگ کرتے ہیں مگر انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں علاقے کے لوگ دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں مگر مہاجرین کی زندگی گزارنے والے عیش و عشرت میں مصروف ہیں علاقے کے مختلف سیاسی سماجی حلقوں نے وفاق حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ افغان مہاجرین کی فوری انخلاء کیلئے ٹھوس اقدام اٹھائیں کیونکہ ان کے موجودگی سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے امن وامان خراب ہو رہا ہے