|

وقتِ اشاعت :   April 28 – 2016

فیصل آباد : فیصل آباد کے نواحی علاقے چک جھمرہ میں باپ نے گھریلو تنازع پر اپنی بیٹی ، نواسے اور نواسی کو مبینہ طور پر پیٹرول چھٹرک کر آگ لگا دی جنہیں زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ باپ تو اولاد کے لئے گھنا سایہ ہوتا ہے لیکن یہ کیا فیصل آباد کے نواحی علاقے چک جھمرہ کے گاؤں 153 میں گھر خالی نہ کرنے پر باپ نے اپنی ہی بیٹی ، نواسے اور نواسی کو مبینہ طور پر آگ لگا دی ۔ آگ لگنے سے 45 سالہ شبنم 15 سالہ کائنات اور 18سالہ مصطفیٰ جھلس گئے جنہیں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ شبنم اپنے بچوں اور خاوند کے ساتھ اپنے باپ کے گھر میں رہتی تھی ۔ شبنم کا خاوند ایک مزدور ہے اور اپنا گھر بھی نہیں ہے ۔ چار روز قبل سسر نے اپنے داماد کو گھر سے نکالا اور آج اپنی بیٹی اور بچوں کیساتھ یہ سلوک کیا ۔ ادھر پولیس کی نرالی منطق ہے ، کہتے ہیں چھان بین کر رہے ہیں ، جائیداد کا تنازع ہو یا پھر کوئی اور رنجش معاشرے میں عدم برداشت بڑھنے سے خون بھی سفید ہوتا جا رہا ہے ۔