|

وقتِ اشاعت :   April 29 – 2016

کوئٹہ: گوادر کے علاقے اورماڑہ میں نامعلوم افراد نے فائپر آپٹک بچھانے والے آٹھ مزدوروں کو اغواء کرلیا۔ چھ مغویوں کر بعد ازاں رہائی مل گئی۔ دو مزدور تاحال لاپتہ ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق گوادر کے علاقے اورماڑہ سے تقریبا ساٹھ کلو میٹر دور کوسٹل ہائی وے پر بوزی ٹاپ کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائپر آپٹک بچھانے والے مزدوروں پر حملہ کردیا۔ ہوائی فائرنگ کے بعد مسلح افراد نے مزدوروں کو یرغمال بنایا اور ان میں سے آٹھ مزدوروں نیک محمد، عبدالحفیظ، مسعود، محمد، نصراللہ ، لینو ، محمد دین اور عبدالرحیم کو اغواء کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق چند گھنٹے بعد ملزمان نے چھ مزدوروں کو رہا کردیا جبکہ دو مزدور دین محمد اور عبدالرحیم تاحال ملزمان کے قبضے میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق واردات کے وقت مزدوروں کی حفاظت پر کوئی سیکورٹی اہلکارتعینات نہیں تھا۔ واقعہ کے بعد گوادراور اورماڑہ سے سیکورٹی فورسز کی خصوصی ٹیمیں روانہ کردی ہیں جنہوں نے مغویوں کی بازیابی اور ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ،علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع لہڑی میں بارودی سرنگ دھماکے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور اس کا بیٹا زخمی ہوگیا۔ لیویز کے مطابق سبی سے ملحقہ لہڑی کے علاقے کچا میں کتبر شریف میں نامعلوم افراد کی جانب سے کچی سڑک پر نامعلوم افراد کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ پر موٹر سائیکل کا ٹائر آنے سے زوردار دھماکا ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار بہرام خان ولد امام داد ٹالانی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا محمد صدیق شدید زخمی ہوگیا۔ باپ بیٹے کا تعلق لہڑی کے علاقے کچھ ٹالانی سے بتایا جاتا ہے۔ زخمی کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال سبی منتقل کردیا گیا،دریں اثناء سیکورٹی فورسز کے عملے نے چھتر کے علاقے میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے2 کلو وزنی آئی ای ڈی برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز چھتر کے فلیجی کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے تخریب کاری کیلئے نصب کیا گیا دو کلو وزنی آئی ڈی ای بم ناکارہ بنا کر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا مزید کا رروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔