|

وقتِ اشاعت :   April 30 – 2016

دوھا: ترکی نے قطرمیں اپنا فوجی اڈہ قائم کر دیا اور ترک حکومت نے یہ اعلان بھی کر دیا ہے کہ اس نے قطرمیں اپنی افواج تعینات کر دی ہیں ترک حکومت نے اپنی افواج کی تعداد نہیں بتائی، قطر یونیورسٹی میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ترک وزیراعظم نے یہ انکشاف کیا ہے کہ ترکی نے اپنی افواج قطر میں تعینات کر دی ہیں، ان کی تعداد سے متعلق بعد میں اعلان کیا جائے گا، ترک وزیراعظم نے یہ بھی نہیں بتایا کہ ترک افواج کہاں اور کس جگہ تعینات کی گئیں ہیں نہ ہی اس کے آپریشن سے متعلق بتایاگیا ہے، بہر حال ترک وزیراعظم نے یہ ضرور کہا کہ ان افواج کا تعلق خطے کے امن اور استحکام سے ہے، قطر اور ترکی کی سیکورٹی ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہیں، ہم ایک مستحکم خلیج چاہتے ہیں ہم خلیج کو محفوظ دیکھنا چاہتے ہیں، ہمارے خدشات اور خطرات مشترک ہیں، یہ فوجی اڈہ ایک سیکورٹی معاہدے کے بعد بنایا گیا اور یہ سیکورٹی کا معاہدہ قطر اور ترکی کے درمیان 2014میں ہواتھا ، اس کے بعد ترک افواج بحرا حمر میں فوجی کارروائیوں میں حصہ لے سکیں گے ، دسمبر 2015ء میں قطر میں ترکی کے سفیر نے یہ اعلان کیاتھا کہ ترک افواج کی تعداد تین ہزار ہوگی ، واضح رہے کہ قطر امریکی سینٹ حکام کا فوجی ہیڈ کوارٹر بھی ہے، جہاں پر امریکہ کے 10ہزار فوجی تعینات ہیں، ترک وزیراعظم نے کہا کہ اب قطربھی اپنا فوجی اڈہ ترکی میں قائم کر سکتا ہے ۔