|

وقتِ اشاعت :   May 2 – 2016

نال: نیشنل پارٹی تحصیل نال کونسل اجلاس زیر صدارت تحصیل صدر خدا بخش بلوچ منعقد ہوا اجلاس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر میر طاہر بزنجو مرکزی کمیٹی کے رکن حمید بلوچ ایڈووکیٹ صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن حاجی احمد نواز بلوچ میر عبدالرحیم کرد محمد طیب بزنجو ضلعی جنرل سیکرٹری رئیس احمد بلوچ میر عتیق الرحمن ساجدی سمیت تحصیل کونسل کے اراکین نے بھر پور شرکت اجلاس میں سہ ماہی رپورٹ تحصیل نائب صدر محمد اشرف ساسولی محمد انور گرگناڑی نے پیش کی تحصیل کونسلران نے تنظیمی رپورٹ مسائل مشکلات و بہتری کیلئے بہت سے تجاویز دیں اور آئندہ کی لائحہ عمل مرتب کیا اجلاس سے مرکزی نائب صدر میر طاہر بزنجو و دیگر نے کہاکہ پارٹی کی یہ پالیسی رہی ہے کہ وقت پر تنظیمی ادارے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں عوام کے ساتھ قریبی روابط رکھنے کیلئے تنظیم کا کردار بنیادی ہوتا ہے کارکن بھی عوام تنظیم کے درمیان روابط کا کام کر رہا ہے انہوں نے کہاکہ آج نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان میں پارٹی کی پوزیشن نمایاں ہے جمہوری رویہ اور جمہوری روایات کی پاسداری ہماری بنیادی فلسفہ ہے اسی لئے آج تمام کارکن تنظیمی امور میں اپنی سفارشات تجاویز رکھنے اور پارٹی پالیسی پر اپنی رائے کا اظہار آزادانہ طور پر کر رہے ہیں پارٹی رہنماؤں نے کہاکہ نیشنل پارٹی بھی بلوچستان و ملک بھر میں مظلوم و محکوم طبقات کی نمائندہ جماعت ہے نا انصافی ظلم و جبر کے خلاف پارٹی نے ہمیشہ ہر اول دستہ کا کردار ادا کیا آئندہ بھی اپنا کردارا دا کرتی رہیگی۔