|

وقتِ اشاعت :   May 4 – 2016

ڈھاڈر: حاجی شہر مندر سے چرائے گئے ہندوؤں کی مقدس کتاب اور مورتیاں بر آمد۔تفصیلات کے مطابق 21اپریل کوبولان کے علاقے حاجی شہر کے مندر سے چوروں نے تالے توڑ کر ہندوؤں کی مقدس کتاب ،مورتیاں ارو دیگر نقدی سامان چوری کرکے لے گئے واقعہ کے بعد ہندو برادری نے احتجاج کیا تھا جس کے رد عمل میں ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی تھی اور ہندوؤں کو چند دن کے اندر سامان کی بر آمدگی کی یقین دہانی کرائی گئی تھی،ڈپٹی کمشنر کچھی محمد اسلم سومرو ،انتظامیہ،اور مقامی قبائل کے دباؤ پر نامعلوم چوروں نے شب گزشتہ پیر شاہ دربار حاجی شہر میں مقدس کتاب،مورتیاں اور دیگر سامان رکھ کر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر با آسانی فرار ہوگئے مقامی انتظامیہ نے مقدس مذہبی کتاب،دیگر سامان ہندو پنچائیت حاجی شہر کے حوالے کردیا۔ڈپٹی کمشنر کچھی محمد اسلم سومرو نے اس مو قع پر کہا کہ اقلیتی برادری کے مذہبی عبادت گاہوں سمیت انہیں ہر ممکن سیکورٹی دینے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائیں گئے ہیں اور اقلیتی برادری کو تحفظ دینا ہمارے فرائض میں شامل ہیں ہندو برادری خود کو غیر محفوظ نہ سمجھیں انہیں مکمل سپورٹ اور تحفظ فراہم کرنے کیلئے تمام تر اقدامات ناگزیز ہیں۔