|

وقتِ اشاعت :   May 6 – 2016

نال: نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر میر طاہر بزنجو نے کہا کہ تعلیمی معیار کو بلند کرنے کیلئے سیاسی و سفارشی کلچر کا خاتمہ نہایت ضروری ہے تعلیمی پسماندگی اور معاشی بد حالی سے نجات حاصل کر کے ہی بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن کیا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی اسکول نال کے اساتذہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میونسپل پارٹی نال کے صدر خدا بخش بلوچ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نال مولا بخش و دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ تعلیم کا شعبہ ہمیشہ ہمارے ترجیحات میں شامل رہے کیونکہ ہم اس حقیقت سے بخوبی واقف ہیں کہ ہمارا روشن مستقبل ایک باشعور معاشرے سے وابستہ ہے تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ افرادی قوت کی غیر موجودگی میں سماجی اور معاشی ترقی ممکن نہیں انہوں کہاکہ دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے کہ سینکڑوں کی تعداد میں بلوچستان کے طول و عرض میں اسکول صرف کاغذوں کی حد تک موجود ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں سفارشی استاد گھر بیٹھے تنخواہ وصول کر رہے ہیں اور تشویشناک بات تو یہ ہے کہ ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی انہوں نے گورنمنٹ ہائی اسکول نال کے ہیڈ ماسٹر کو ہدایت کہ وہ اپنے اسکول میں نظم وضبط پر توجہ دیں اور غیر حاضر ہونے اور برے کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کریں ہماری جماعت اس حوالے سے ان کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی۔