کوئٹہ : بلوچستان کے مستعفی مشیر خزانہ خالد لانگو نے کہا ہے کہ وہ خود حیران ہیں کہ سیکریٹری خزانہ کے پاس اتنا پیسا کہاں سے اور کیسے آیا۔بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خالد لانگو کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی پارٹی کی قیادت کے کہنے پر استعفیٰ دیا۔ پارٹی قیادت اسمبلی رکنیت چھوڑنے کا بھی کہتی تو وہ اس پر لبیک کہتے۔ خالد لانگو کا کہنا تھا کہ وہ مشیر خزانہ کی حیثیت سے اتنی بڑی کرپشن پر اپنی کمزوری اور کوتاہی کا اعتراف کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نیب قومی ادارہ ہے جب بھی نیب کو ضرور ہوگی بلائے گی تحقیقات میں تعاون کرینگے۔ خالد لانگو نے اعلان کیا کہ وہ نیب کی تحقیقات مکمل ہونے تک مشیر کا عہدہ نہیں سنبھالیں گے۔