|

وقتِ اشاعت :   May 9 – 2016

کوئٹہ:  ایران کے جاسوس طیارے پاکستانی حدود میں گھس آئے دیر تک پروازیں، سرحدی حدود میں پانچ کلو میٹر تک کے علاقے میں جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری رہیں ایف سی نے حکام کو آگاہ کردیا تفصیلات کے مطابق پاک ایران سرحد سے ملحقہ علاقے پنجگور اور پشک میں ایران کے جاسوس طیارے داخل ہوئے طیاروں نے پروازیں کیں ایف سی ذرائع کے مطابق واقعہ 7 مئی کی رات کو 10سے گیارہ بجے کے درمیان پیش آیا ایک طیارہ پنجگور سے ملحقہ علاقے میں داخل ہوکر پرواز کی جبکہ دوسرا جاسوس طیارہ پاکستان کے علاقے پشک میں داخل ہو کر پرواز کرتا رہا ایف سی حکام نے ایرانی طیاروں کی سرحدی خلاف ورزی بارے اپنے ہیڈ کوارٹر اور حکام کو آگاہ کردیا۔