ہلمند: ہلمند میں گروہی لڑائی میں طالبان کے 18جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں، سرکاری اطلاعات کے مطابق کے دو گروہوں جن کی سربراہی ملا اختر منصور اور ملا محمدرسول کررہے ہیں، لڑائی ہلمند میں چھڑ گئی اور اتوار کے دن دونوں طرف سے 18جنگجو ہلاک ہوگئے، سرکاری اہلکار کا کہنا ہے کہ لڑائی دوسرے دن پیر کو بھی جاری رہی، افغان فوج نے بھی ان طالبان کی گروہی لڑائی کی تصدیق کی ہے، ودو ماہ قبل ہرات کے صوبے میں دونوں گروہوں کی لڑائی ہو چکی تھی جس میں 200طالبان ہلاک ہوگئے تھے جبکہ دوسری جانب افغانستان کے وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ افغان آرمی نے 36کے قریب جنگجوؤں کو مختلف کارروائیوں میں ہلاک کیا، ان میں طالبان کے دو اہم ترین کمانڈر بھی شامل ہیں یہ فوجی کارروائی ننگر ہار ،پکتیا ، سیدان ، وردگ ، قندھار ،اوزگان ، غزنی ، ہرات، چوز جان، قندوز ، تخار اور ہلمند کے علاقوں میں کی گئیں ، ان کارروائی میں افغان افواج کو فوجی مدد بھی حاصل رہی ، افغان وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا کہ یہ تمام کارروائیاں لوگوں کی حفاظت اور ان کے سیکورٹی کیلئے کی گئی