|

وقتِ اشاعت :   May 11 – 2016

ڈیرہ مراد جمالی : بلوچستان کے سب سے بڑے میگا پروجیکٹ کچھی کینال منصوبے پر سیکورٹی خدشات کی وجہ سے کام بند کردیا گیا نیب بلوچستان کا آر ڈی 1126کے مقام کا اچانک دورہ ضروری ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا ٹھکیداروں میں کھلبلی مچ گئی جبکہ کسانوں زمینداروں میں مایوسی پھیل گئی تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے طاقتور صدر پاکستان جنرل(ر) پرویز مشرف کے دور حکومت میں بلوچستان میں زرعی شعبہ کے استحکام فروغ کیلئے پانچ سو کلو میڑ پر محیط سات لاکھ بنجرز زمین آباد کرنے کیلئے کچھی کینال منصوبے کا افتتاح تونسہ بیراج سے کیا گیا تھا پنجاب کی سرحدی حدود پر تین سو کلو میڑ پکی کینال کا کام مکمل کرلیا گیا ہے بلوچستان میں کچھی کینال کا تعمیراتی کام داخل ہوتے ہی زور وشور سے کام جاری تھا کہ اچانک سیکورٹی خدشات کی بنا کر تعمیراتی کمپنی نے آر ڈی 1126کی حدود میں اچانک کام بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے کسانوں زمینداروں میں مایوسی کی لہر دور گئی ہے ذرائع کے مطابق کچھی کینال میں کرپشن کی تحقیقات کرنے کیلئے نیب بلوچستان کی خصوصی ٹیم نے زمینی حقائق جانے کیلئے آر ڈی 1126کے مقام پر کچھی کینال کے منصوبے پر ہونے والے تعمیراتی کاکام کا جائزہ لیا اور ضروری ریکارڈ حاصل کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔