|

وقتِ اشاعت :   May 11 – 2016

گوادر :  افغان مہا جر ین کی موجودگی میں مر دم شماری کسی بھی صورت قبول نہیں ۔ حکمرانوں کو بلوچ عوام کی حقِ ملکیت قبول کرنا ہوگا۔ غیر قانونی ٹرالرنگ کو حکمران طبقہ کی آ شیر آباد حاصل ہے۔ ساحل اور وسائل کے تحفظ کے لےئے منظم سیاسی جماعت نا گزیر ہے ۔ بو لان سے لیکر جیونی تک نیشنل پارٹی واحد منظم سیا سی جماعت ہے۔ عوام کے حقو ق پر سمجھو تہ نہیں کر ینگے۔ گوادر پورٹ اور سی پیک کے حوالے سے تحفظا ت کا ازالہ کیا جا ئے ۔ کارکنان عزم اور استقلال کے ساتھ جد وہ جہد جار ی رکھیں۔ نیشنل پارٹی اوربی ایس او ( پجار ) ضلعی کنونشن سے صوبائی صدر کہد ہ اکرم دشتی، مر کزی وائس صدر انجینئر حمید بلوچ، مر کزی فنانس سیکریڑی و چےئر مین ڈسٹرکٹ کیچ حاجی فدا حسین دشتی، چےئر مین بلدیہ گوادر عابد رحیم سہرابی، خواتین سیکر یڑی طا ہر ہ خو رشید، مرکزی کمیٹی کے ممبر کہد ہ علی، بی ایس او ( پجار) کے مر کزی سیکر یڑی جنرل محمدجان بلوچ اور ضلعی آرگنائزر اکرم رمضان کا خطاب۔ گزشتہ روز یہاں ضلعی اسمبلی ہال گوادر میں نیشنل پارٹی اور بی ایس او ( پجار) کا ضلعی کنونشن منعقد ہوا ۔ ضلعی کنونشن میں ضلع بھر سے نیشنل پارٹی اوربی ایس او ( پجار) کے کا رکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی جنہوں نے پہلے سیشن میں تنظیمی امور پر اپنے خیا لات کااظہار کیا ۔ اختتامی تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر کہد ہ اکرم دشتی، مر کزی وائس صدر انجینئر حمید بلوچ، مر کزی فنانس سیکریڑی و چےئر مین ڈسٹرکٹ کیچ حاجی فدا حسین دشتی، چےئر مین بلدیہ گوادر عابد رحیم سہرابی، خواتین سیکر یڑی طا ہر ہ خو رشید، مرکزی کمیٹی کے ممبر کہد ہ علی، محمد جان دشتی ،بی ایس او ( پجار) کے مر کزی سیکر یڑی جنرل محمدجان بلوچ اور ضلعی آرگنائزر اکرم رمضان نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک ہمہ گیر سیاسی جماعت ہے جو بلوچستان کے طول و عرض میں شعور ی او ر فکر ی جد و جہد کو فروغ دے رہی ہے ضلع گوادر نیشنل پارٹی کا گڑ ھ ہے جس کا غماز آ ج کا یہ فقید المثال ضلعی کنونشن ہے انہوں نے کہا کہ سابقہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کے نظامت کے دور میں بلوچستان میں بہت سے مثالی اقدامات اٹھا ئے گئے بالخصوص امن و امان کو مستحکم کیا گیا ہے اب لوگ بلا خوف خطرسڑ کوں پر سفر کر رہے ہیں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انقلابی اقدامات اٹھا ئے گئے اگر ان کا تسلسل جاری رہا تو اس کے دورس نتائج مر تب ہونگے انہوں نے کہا کہ سیا ست ایک جہد مسلسل کا نام ہے اور اس راہ میں اتا ر چڑ ھا ؤ آ تے رہتے ہیں لیکن اس سے مایوس نہیں ہو نا چاہےئے اگر ہمارا سیاسی ایمان مضبو ط اور مستحکم رہا تو کوئی بھی ہمیں گزند نہیں پہنچا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ اور سی پیک بلا شبہ ہمہ گیر منصو بے ہیں گوادر پورٹ کی فعالیت سے یہ خطہ غیر معمولی تبد یلیوں کا مرکز بنے گا لیکن بلوچ عوام کو کو خدشات اور تحفظات ہیں ان کا بھی ازالہ ہونا چا ہےئے خالی نعروں سے ترقی کے ثمرات دور کی بات ہے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ساحلی علاقوں کے باسی خوشحال مانے جاتے ہیں ہمارے پاس زرخیز سمندری خطہ ہے لیکن بد حالی ہمارا مقدر بنا یا گیا ہے جو ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہیں انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ٹرالرنگ جاری ہے اور بد قسمتی سے اس کو حکمران طبقہ کی حمایت حاصل ہے غیر قانونی ٹرالرنگ سے ماہی گیروں کا ذریعہ معاش تباہ ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے بلوچستان میں لاکھوں افغان پنا ہ گزین مو جود ہیں اگر ان کی مو جودگی میں مر دم شماری ہوئی تو بلوچ اقلیت میں تبد یل ہو جائینگے۔