کوئٹہ : نیب نے مشتاق رئیسانی کرپشن کیس کی تفتیش میں وزیراعلیٰ مستعفی مشیر خزانہ بلوچستان خالد لانگو کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سابق مشیر خزانہ کو آج نیب دفتر طلب کرلیا گیا۔ جبکہ احتساب عدالت نے کراچی سے گرفتار ہونے والے اہم ملزم سہیل مجید کو چودہ روزہ ریمانڈ پر نیب بلوچستان کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کے کرپشن کیس میں گرفتار سیکریٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی اور دیگر دو ملزمان سے تفتیش میں مزید پیشرفت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان نے تفتیش میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے مستعفی ہونے والے مشیر خزانہ میر خالد خان لانگو کا نام بھی لیا ہے جس کے بعد نیب نے خالد لانگو کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق مشیر خزانہ کو آج جمعرات کو نیب کے صوبائی ہیڈ کوارٹر طلب کیا گیا ہے جہاں ان سے کرپشن کے اس میگا اسکینڈل سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی جبکہ ان کا ابتدائی بیان بھی قلمبند کیا جائے گا۔ نیب نے اس سلسلے میں خالد لانگو کے گھر کے پتے پر خط ارسال کردیا ہے جبکہ رکن صوبائی اسمبلی کی حیثیت سے خالد لانگو کو طلب کرنے سے متعلق اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی کو بھی تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔ نیب حکام کے مطابق کرپشن کیس میں اب تک مشتاق رئیسانی سمتی تین ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ ملزم سلیم شاہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔دریں اثناء بلو چستان میگا کرپشن کیس میں کرا چی سے گرفتار کئے گئے ٹھیکیدار کو احتسا ب عدا لت کو ئٹہ کے جج جنا ب عبدالمجید نا صر نے 14روزہ ریما نڈ پر نیب کے حوا لے کر نے کا حکم دے دیا ۔گزشتہ روزٹھیکیدار سہیل مجیدکو سخت سیکورٹی میں نیب عدا لت لا یا گیا توسماعت کے دوران نیب کے وکیل ضمیر احمد چھلگری نے عدالت کے جج سے ملزم کے 14روزہ ریما نڈ کی استدعا کی اس مو قع پر ملزم نے عدا لت کو شکا یت کی کہ ان پر گرفتا ری کے وقت تشدد کیا گیا ہے جبکہ اس کی طبعیت بھی خرا ب ہے جس پر نیب کی جا نب سے عدا لت کو بتا یا گیا کہ ملزم پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا بلکہ ان کا معا ئنہ بھی ڈا کٹرز کر چکے ہیں جس میں ان کو مکمل صحت مند قرار دیا گیاہے اس سلسلے میں رپورٹ بھی مو جو د ہے ۔ اس مو قع پرملزم نے عدا لت سے استد عا کی کہ ان کی والدہ اور اہلیہ سے ملا قا ت کے لئے احکا ما ت دئیے جا ئیں تو عدا لت کے جج نے ملزم کا اپنی والدہ اور اہلیہ سے ملا قا ت کرا نے کی نیب حکام کو ہدا یت کی ،بعد ازاں عدا لت کے جج نے ملزم کے 14روزہ ریمانڈ کی نیب کی جا نب سے کی گئی استدعا منظور کر تے ہو ئے ملزم کوریما نڈ کے لئے نیب حکام کے حوا لے کر نے اوراگلی سما عت کے لئے 24مئی کو دو با رہ پیش کر نے کا حکم دے دیا ۔