|

وقتِ اشاعت :   May 12 – 2016

کوئٹہ :  بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں کہاہے کہ بلوچ آزادی کی جدوجہد میں بابو شیر محمد مری کی بے لوث کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ان کی جدوجہد دانش سیاست اور زندگی بلوچ آزادی کے صبر آزما کوششوں کا حصہ تھی وہ نہ صرف خود جسمانی طور پر میدان عمل میں رہے بلکہ ان کی قلمی علمی و ادبی کاوشیں بھی بلوچ تحریک آزادی کے لئے ایندھن کا باعث تھے انہیں ان کی انتھک اور غیر معمولی کردار پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی بلوچ دوست کوششوں کو قومی اثاثہ سمجھتے ہوئے ان کے فکری وعملی کردار کو بلوچ کاز کے لئے نشان راہ سمجھتے ہیں ترجمان نے کہاکہ شیر محمد مری جوجنر ل شیروف کا اعزا ز پاتے ہیں یہ ان کی قربانیوں اور صلاحیتوں کا اعتراف ہے ۔