کوئٹہ : ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگیسلہ میں دھماکے سے پل کو جزوی نقصان پہنچا۔ ایف سی ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلہ میں ایک پل کے کنارے نصب کئے گئے ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکااس وقت کیا گیا جب وہاں سے ایف سی بمبور رائفلز 76ونگ کا قافلہ گزر رہا تھا۔ دھماکے سے پل کو جزوی نقصان پہنچا تاہم ایف سی جوان محفوظ رہے۔