|

وقتِ اشاعت :   May 14 – 2016

کوئٹہ:  مشتاق رئیسانی کی گرفتاری کے بعد بلوچستان کی بیورو کریسی اور محکمہ خزانہ بلوچستان میں اکھاڑ پچھاڑ ۔دو دنوں کے دوران 35سے زائد افسران کا تبادلہ کردیا گیا۔ ان میں سابق سیکریٹری خزانہ کے دور کے محکمہ خزانہ کے 20افسران بھی شامل ہیں۔ سرکاری حکام کے مطابق نئے سیکریٹری خزانہ اکبر حسین درانی نے چارج سنبھالنے کے بعد محکمہ خزانہ کی پوری ٹیم تبدیل کرادی ہے۔ ان کی سفارش پر چیف سیکریٹری بلوچستان نے مشتاق رئیسانی دور کے بیس افسران کا تبادلہ کردیا ۔ ان میں دو ایڈیشنل سیکریٹریز،دو ڈپٹی سیکریٹریز اور بجٹ سیکشن کے 10انڈر سیکریٹریز بھی شامل ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق دو دنوں کے اندر اب تک سیکریٹریز، ایڈیشنل سیکریٹریز، ڈپٹی سیکریٹریز اور ڈپٹی کمشنر زکی سطح کے35افسران کا تبادلہ کیا جاچکا ہے،حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق ممتاز احمد بلوچ ( ( بی پی ایس/بی18-) اے ڈی سی ( جنرل) آواران کا تبادلہ کرکے انہیں انڈر سیکرٹری ( بجٹii-) محکمہ فنانس ان کے پیشرو شاہ جہان ( بی ایس ایس/بی17-) سیکشن آفیسر ( بجٹ ii-) کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو رپورٹ کرنے ، بیبرگ عزیز ( بی ایس ایس/بی18-) انڈر سیکرٹری محکمہ پی ایچ ای کو انڈر سیکرٹری ( بجٹIV-) محکمہ فنانس ، ان کے پیشرو ممتاز احمد ( بی ایس ایس/بی18-) ڈائریکٹر پروبیشن محکمہ داخلہ کو انڈر سیکرٹری ( بجٹV-) محکمہ فنانس ، ان کے پیشرو خدا بخش ( بی ایس ایس/بی18-) کو ایس اینڈ جی اے ڈی کو رپورٹ کرنے ، طارق حسین ( بی ایس ایس/بی18-) ڈائریکٹر ثقافت و سیاحت کو انڈر سیکرٹری ( بجٹVI-) محکمہ فنانس، مشتاق احمد ( بی ایس ایس /بی18-) انڈر سیکرٹری محکمہ توانائی کو انڈر سیکرٹری ( بجٹ VII-) محکمہ فنانس ، ان کے پیشرو عبدالصمد بگٹی ( بی ایس ایس/بی18-) کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے، عبدالجبار ( بی ایس ایس/بی 18-) انڈر سیکرٹری محکمہ صحت کو انڈر سیکرٹری ( بجٹVIII-) محکمہ فنانس ، ان کے پیشرو عبدالغفور رئیسانی ( بی ایس ایس/بی17-)کو ایس اینڈ جی اے ڈی کو رپورٹ کرنے، عبدالحمید ( بی ایس ایس/بی18-) انڈر سیکرٹری محکمہ فشریز کو انڈر سیکرٹری ( بجٹIX-) محکمہ فنانس، ان کے پیشرو منیر احمد رئیسانی ( بی ایس ایس/بی17-) کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے ، عبدالہادی ( بی ایس ایس/بی18-) انڈر سیکرٹری محکمہ پی ایچ ای کو انڈر سیکرٹری ( ڈویلپمنٹ )محکمہ فنانس ان کے پیشرو سید اکرم شاہ ( بی ایس ایس/بی18-) کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے اور طارق الرحمن ( بی ایس ایس/بی18-) انڈر سیکرٹری محکمہ زراعت کو انڈر سیکرٹری ( ڈویلپمنٹII-) محکمہ فنانس تعینات کیاگیا ہے جبکہ ان کے پیشرو محمد طارق کو ( بی ایس ایس/بی17-) کو ایس اینڈ جی اے ڈی کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔