|

وقتِ اشاعت :   May 15 – 2016

ڈیرہ مراد جمالی:  نصیرآباد اور جعفرآباد سمیت گرد ونواح کے علاقوں میں قیامت خیزگرمہ درجہ حرارت 50سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا کاروبار زندگی مفلوج بازاریں سسنان جبکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور آنکھ مچولی کے باعث لاکھوں روپے کی الیکڑانک کی ایشاء جل گئے برف ناپید لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہے گئے دیہی علاقوں میں کام کرنے والے متعدد افراد بہوش ہوگئے تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ڈیرہ مراد جمالی چھتر تمبو منجھو شوری میر واہ خان کوٹ اﷲ یار اوستہ محمد صحبت پور نوتال سمیت دیگر علاقوں میں قیامت خیز گرمی صبح ہوتے ہی سورج نے آگ برسانا شروع کردیا درجہ حرارت پچاس سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تمبو منجھو شوری پٹ فیڈر بیرون چھتر میں کام کرنے کے دوران تین خواتین سمیت بیس افراد بہوش ہوگئے جنہیں مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جبکہ نصیرآباد کے بجلی گرڈ اسٹیشنوں کو لوڈھراں گرڈاسٹیشن سے بجلی کی سپلائی معطل ہونے کی وجہ سے بجلی کے بحران نے شدت اختتار کرلی ہے ہر پانچ منٹ کے بعد بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور آنکھ مچولی معمول بن گیا ہے جس کے باعث لاکھوں روپے کی الیکٹرانک اشیاء جل گئیں متعدد شہروں میں برف ناپید ہوگئی عوام کو اذیت ناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔