|

وقتِ اشاعت :   May 15 – 2016

لاہور:  لندن میں کپتان نے فلیٹ بیچا اور اپنا خرچہ پورا کیا، جونہی ان کا یہ بیان آیا، ہر طرف کپتان کے خرچوں کا چرچہ ہونے لگا۔ خواجہ آصف نے بھی ٹویٹ کر ڈالا، کہتے ہیں عمران خان نے فلیٹ بیچا یا بکنگھم پیلس۔ پاناما لیکس کا شور مچا اور پھر خرچے کا چرچا شروع ہو گیا، جس کے بعد حکومت پر چلنے والے تیروں کا رُخ کپتان کی جانب مڑ گیا۔ وزیر دفاع نے طنز کا تیر چلایا اور کہا کہ کیا یہ لندن کا فلیٹ تھا یا بکنگھم محل، جس کی فروخت سے اب تک اتنی جائیداد خرید لی۔