|

وقتِ اشاعت :   May 17 – 2016

کابل : ہزارہ قبائل نے کابل کو مفلوج کر دیا اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے احتجاج میں شرکت کی، جس کا مقصد حکومت افغانستان نے بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کو با میان کے بجائے دوسرے راستے سے گزارنے کا فیصلہ کیا، مظاہرین نے حکومت کے اس عمل کو امتیازی سلوک قرار دیا اور کہا کہ ہزارہ قبائل کو بجلی کی نعمت سے محروم کرنا ہے، پارلیمان میں ہزارہ قبائل کے نمائندوں نے الزام لگایا ہے کہ گزشتہ پندرہ سالوں سے بامیان کو امتیازی سلوک کا نشانہ بنایاگیا ہے اور وہاں کوئی ترقیاتی اسکیم شروع نہیں کی گئیں ، انہوں نے کہا کہ خیرات نہیں انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں کہ ہزارہ قبائل کے ساتھ انصاف کیا جائے اور ان کے خلاف امتیازی سلوک بند کیا جائے ، قزاقستان ، ترکمانستان ، ازبکستان سے ٹرانسمیشن لائن بامیان سے گزر نی تھیں اور اب بامیان کو بائی پاس کردیاگیا ہے