کوئٹہ : لہڑی کے علاقے بختیار آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لیویز کے مطابق اسد خان ولد خان محمد ڈومکی سکنہ لہڑی کو ٹی ٹی پستول سے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ قتل کی وجہ پرانی دشمنی معلوم ہوتی ہے۔